- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
- کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے متجاوز، شہری ذہنی اذیت سے دوچار
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
عالمی عدالت سے صدر کے وارنٹ کے باوجود روس کی یوکرین پر بمباری ایک شہری ہلاک، تین زخمی

روسی ڈرونز نے دارالحکومت کیف اور زیپپوریژیا شہر کونشانہ بنایا، فوٹو: فائل
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے باوجود روس کے یوکرین پر حملے بدستور جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کیے گئے حملوں میں ایک یوکرینی شہری ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جمعے اورہفتے کی درمیانی شب 16 روسی ڈرون طیاروں نے دارالحکومت کیف اورمغربی شہر لوائیو کو نشانہ بنایا۔ ایئرفورس کمانڈ نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ 16 میں سے 11 ڈرون تباہ کردیے گئے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق یہ حملے بحیرۂ آزوف اوریوکرینی سرحد کے ساتھ لگنے والے روسی صوبے بریانسک سے کیے گئے۔
ہفتے کی صبح یوکرینی فوج کی جانب سے فیس بک پیچ پر جاری کی گئی اپ ڈیٹ میں بتایا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے 34 فضائی حملے کیے اورایک میزائل داغا۔ اس کے علاوہ طیارہ شکن ہتھیار بھی چلائے۔
یوکرینی فوج کے مطابق جنوبی صوبہ خیرسون میں روسی حملوں کے نتیجے میں سات گھراورایک اسکول تباہ ہوگیا۔
صوبہ ڈونیسک کے گورنر نے کہا کہ جمعے کو روسی افواج نے گیارہ قصبوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
گورنر کے مطابق روسی راکٹوں نے زیپپوریژیا شہر کے رہائشی حصے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی مگر کئی گھر تباہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ جمعے کو عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے جرم میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے وارنٹ گرفتاری کا اجرا کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔