- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا
آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بحال کردیا۔
یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ووٹرز کو الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو برابر کی بنیاد پر سننے کا موقع فراہم کرنے کیلئے گیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیویب چینل پر اب کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اور وہ ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یوٹیوب نے 6 جنوری 2021 کو سابق صدر کے حامیوں کی جانب سے امریکی دارالخلافہ میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ آور ہونے کے بعد ان کے چینل پر ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ معطل کر دیے تھے جس کے بعد انہوں نے ’ ٹرتھ سوشل ‘ کے نام سے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرایا تھا تاہم اب تینوں پلیٹ فارمز کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بحال کردیے گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 26 لاکھ ہے جبکہ ٹوئٹر پر انہیں 8 کروڑ 70 لاکھ، فیس بک پر 3 کروڑ 40 لاکھ اور انسٹاگرام پر 2 کروڑ 30 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔