- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
- کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے متجاوز، شہری ذہنی اذیت سے دوچار
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- آئی ایم ایف کا دباؤ؛ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی
ڈونلڈ ٹرمپ بھی ’توشہ خانہ کیس‘ میں پھنس گئے
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/03/2457231-download-1679163406-839-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
واشنگٹن: امریکی قانون سازوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ حکومت میں دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف کا ریکارڈ ظاہر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان کا سونے سے بنا گولف کلب اور سعودی عرب کے شاہی خاندان کی تلواریں ان تحائف میں شامل ہیں جنہیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کے دوران ظاہر نہیں کیا۔
جاری کردہ ایک اعلامیے میں امریکی ہاؤس کی نگران کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے 100 سے زائد اشیاء کی فہرست جاری کی جو ٹرمپ اور ان کے اہلخانہ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے چار سالہ دور حکومت کے دوران رپورٹ نہیں کیں۔ اشیاء کی قیمت 250,000 ڈالرز سے زائد ہے۔
فہرست میں سعودی عرب کے 16 تحائف ہیں جن کی مالیت 45,000 ڈالر سے زیادہ ہے، اس کے علاوہ ایک خنجر بھی ہے جس کی قیمت 24,000 ڈالرز ہے۔ بھارت سے 17 تحائف ملے ہیں جن میں مہنگے کف لنکس، ایک گلدان اور 4,600 ڈالرز کا تاج محل کا ماڈل شامل ہے۔
مذکورہ بالا فہرست میں ایل سلواڈور کے صدر کی جانب سے ٹرمپ کو دی گئی ان کی دیوہیکل پینٹنگ بھی شامل ہے جس کے بارے میں کمیٹی کے تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ شاید اسے فلوریڈا منتقل کردیا گیا ہے جہاں ٹرمپ ساحل کے سامنے ایک محل اور تین گولف کلبوں کے مالک ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔