- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
زمان پارک چھاپے اور تشدد کیخلاف عمران خان کا عدالت جانے کا فیصلہ

—فوٹو فائل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں گھر پر چھاپے اور عملے پر تشدد کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے گھر پر پولیس کا حملہ توہین عدالت ہے، عدالتی حکم پر ہم نے اتفاق کیا تھا کہ سرچ وارنٹ کیلیے ایس پی پی ٹی آئی کے ایک فرد سے رابطے میں رہے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’سرچ آپریشن کے دوران کس قانون کے تحت میرے گھر کا دروازہ توڑ کر درخت اکھاڑے گئے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس اہلکار میرے گھر میں داخل ہوئے؟
انہوں نے لکھا کہ ’یہ سب اُس وقت ہوا جب میں اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کیلیے زمان پارک سے روانہ ہوا، اس دوران بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو مکمل غیر سیاسی خاتون ہے‘۔
عمران خان نے کہا کہ ’چادر اور چار دیواری کی پامالی اسلامی اصول کے خلاف ہے‘۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ ’اس توہین کے معاملے، گھر کے تقدس کی پامالی اور عملے پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر عدالت جارہا ہوں‘۔
مزید پڑھیں: زمان پارک آپریشن: پولیس عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل، 60 کارکنان گرفتار
دوسری جانب عمران خان نے کہا کہ میری عدالت میں پیشی کےموقع پر آنےوالےتمام لوگوں کا شکرگزار ہوں، سب جانتےہیں کہ مجرموں کا گروہ ہر حال میں انتخابات تک مجھے پابندِ سلاسل کرنا چاہتا ہے، ۔پہلےہی مجھ پر 96 مقدمات قائم کئے جاچکے ہیں اور مجھے یقین ہےکہ آج کی اپنی پیشی کےبعد میں خود پر مقدمات کی پہلی سنچری مکمل کر لوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک کے قریب پولیس موبائل پر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ
اُدھر زمان پارک پہنچنے پر سیکڑوں کی تعداد میں موجود کارکنان نے پارٹی چیئرمین کا والہانہ استقبال کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران عمران خان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اور
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔