پی ایس ایل 8، اسٹرائیک ریٹ میں حارث نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 19 مارچ 2023
بیٹر نے 34 چوکوں اور 18 چھکوں کی مدد سے 350 رنز بنائے اور 186.17 کا اسٹرائیک ریٹ پایا۔ فوٹو: فائل

بیٹر نے 34 چوکوں اور 18 چھکوں کی مدد سے 350 رنز بنائے اور 186.17 کا اسٹرائیک ریٹ پایا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پی ایس ایل 8 میں محمد حارث نے اسٹرائیک ریٹ میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا۔

پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے محمد حارث نے اسٹرائیک ریٹ میں سب کوپیچھے چھوڑدیا، انھوں نے 34 چوکوں اور 18 چھکوں کی مدد سے 350 رنز بنائے اور 186.17 کا اسٹرائیک ریٹ پایا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

سکندر رضا نے 19 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 179.83 کا اسٹرائیک ریٹ پایا اور وہ دوسرے نمبر پر رہے، 453رنز بنانے والے روسو نے 48 چوکوں اور 21 چھکوں کی مدد سے 171.59 کا اسٹرائیک ریٹ پایا۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا لیا

عماد وسیم کا اسٹرائیک ریٹ 170.46 رہا، انھوں نے 41 چوکے اور 16 چھکے جڑے، کولن منرو نے 169.31کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے،انھوں نے 23 چوکے و 20چھکے لگائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔