- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
- آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ
- پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ
لیجنڈز لیگ؛ آفریدی کی ایشیا الیون نے گھمبیر کے مہاراجہ کا غرور خاک میں مِلادیا

ایونٹ کا فائنل ورلڈ جائنٹس اور ایشیا لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا (فوٹو: ٹوئٹر)
دوحا: قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے ایلیمنیٹر راؤنڈ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز گوتم گھمبیر کی انڈیا مہاراجہ کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے 85 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایشیا لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، اوپل تھرنگا 50 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ 38، اصغر افغان 34، دلشان 27، تھیسارا پریرا 24 جبکہ کپتان شاہد آفریدی ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انڈیا مہاراجہ کی جانب سے اسٹوارٹ بنی اور پرگیان اوجھا 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں: لیجنڈز لیگ؛ آفریدی کی ایشیا لائنز کو مسلسل دوسری ہار کا سامنا
ہدف کے تعاقب میں انڈیا مہاراجہ نے پہلی وکٹ 47 کے اسکور پر گنوائی جبکہ کپتان گوتم گھمبیر 32 رنز پر محمد حفیظ کا شکار بنے اور انکے علاوہ کوئی بھی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں روبن اتھاپا 15، محمد کیف 14، سریش رائنا 18، یوسف پٹھان 9، عرفان پٹھان 3، اشوک دندا اور پرگیان اوجھا 2، 2 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں: لیجنڈز لیگ؛ گھمبیر کی انڈیا مہاراجہ کو چار مقابلوں میں 3 شکستوں کا سامنا
ایشیا لائنز کی جانب سے سہیل تنویر، عبدالرزاق، محمد حفیظ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ کا فائنل کا 20 مارچ کو ایشیا لائنز اور ورلڈ جائنٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
گوتم گھمبیر کی انڈیا مہاراجہ ٹورنامنٹ میں 5 میچز میں محض ایک فتح سمیٹ سکی جبکہ چار میچز میں انہیں بدترین شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔