- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
کیا شاہین نے بیٹنگ میں خود کو دوبارہ پروموٹ کرکے تنقید کا جواب دے دیا؟

سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے انہیں اوپر آکر کھیلنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کو چیمپئین بنوانے والے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دیدیا۔
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 199 رنز بناسکی اور یوں قلندرز نے سنسنی خیز انداز میں ایک رن سے فتح اپنے نام کی۔
اس میچ میں شاہین آفریدی نے تنقید کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک بار پھر خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا اور چھٹے نمبر پر بلےبازی کیلئے آئے، انہوں نے 15 گیندوں پر برق رفتار 44 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے جبکہ انکا اسٹرائیک ریٹ 293 سے زائد رہا۔
مزید پڑھیں: بیٹنگ میں خود کو پروموٹ کرنے پر شاہین تنقید کی زد میں!
لاہور قلندرز کے ایک وقت پر 112 پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے تو ٹیم کا اسکور 180 کے پار جاتا ہوا بھی دیکھائی نہیں دے رہا تھا، تاہم شاہین نے حاظر دماغی کا مظاہرہ کیا اور ڈیوڈ ویزا کی جگہ خود بیٹنگ کیلئے آئے۔
مزید پڑھیں: ’’پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا‘‘ پی ایس ایل میں بیٹنگ سائٹس کا باب بند
اس سے قبل پہلے ایلیمنیٹر میں سلطانز کیخلاف لاہور کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں شاہین نے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا اور ان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔
سابق ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ شاہین بنیادی طور پر بالر ہیں، انکا اوپر آکر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔ قلندرز کے پاس حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزا ڈک آؤٹ میں موجود تھے، انہیں تینوں کرکٹرز کو موقع دینا چاہیے تھا، شاہین کے آؤٹ ہونے سے قلندرز کی امیدیں معدوم ہونا شروع ہوگئیں تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔