زمان پارک آپریشن؛ یہ سیاسی کارکنان نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں، مریم نواز

ویب ڈیسک  اتوار 19 مارچ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے زمان پارک آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز ٹویٹ کرائی ہیں اور کہا ہے کہ دیکھیں انہیں! یہ سیاسی لوگ نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جو کالعدم تنظیموں سے یہاں بھرتی کیے گئے۔

اپنے کئی ٹویٹس میں مریم نواز نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرائی ہیں اور کہا ہے کہ انہیں غور سے دیکھیں! سچ کو چھپانا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب سیاسی کارکنان نہیں یہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جو ان کالعدم تنظیموں سے یہاں بھرتی کیے گئے جن کی عمران خان ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا ثبوت خود اپنے منہ سے بولتا ہے، حکومت اس پر ضرور کارروائی کرے اس سے قبل کہ دیر ہوجائے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔