- انتہاپسند یہودیوں نے فلسطینی گھر کو نذرآتش کردیا
- پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ورکرز کی پکڑ دھکڑ
- افغانستان نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی
- اقلیتی طلبا کواسکولوں میں ان کے مذہب کی درسی کتب پڑھائی جائیں گی
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے 8 سال سے لاپتا بچہ لواحقین کو مل گیا
- عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم
- ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت
- پاکستانی ’ایلون مسک‘ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل
- کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج، بھارتی وزارت خارجہ میں کینیڈین ہائی کمشنر طلب
- کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس، عمران خان آج عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے
- ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار
- پی آئی اے کی خاتون افسر پرایئرہوسٹس کو ’ہراساں‘ کرنے کی تحقیقاتی کا آغاز
- قدیم مصر سے مینڈھوں کے 2000 حنوط شدہ سر برآمد
- کسٹمزکی انسداد اسمگلنگ مہم، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط
- ضیائی تالیف کے عمل سے توانائی حاصل کرنے کا نیا طریقہ دریافت
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
ہم سا ہوتو سامنے آئے؛ دنیا کا معمرترین 90 سالہ تن ساز

فوٹو؛ انٹرنیٹ
کیلی فورنیا: 90 سال کی عمر کا سن کر ہمارے ذہنوں میں کسی بھی شخص کے کمزوراور لاغر عمررسیدہ افراد کا تصور ابھرتا ہے جو عام طور پر چلنے پھرنے کے لیے بھی لاٹھی یا دوسرے فرد کے سہارے کا محتاج ہو۔
مگر کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے جم ایرنگٹن کی شخصیت اس تصور کے بالکل برعکس ہے۔ 90 سال کی عمر میں بھی وہ باقاعدگی سے تن سازی ( باڈی بلڈنگ) کرتے ہیں اور جسمانی طور پر جوانوں کی طرح مضبوط اور چاق چوبند ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جم ایرنگٹن کو دنیا کا معمرترین تن ساز ( باڈی بلڈر) ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
امریکی شہری نے صرف 13 سال کی عمر میں تن سازی شروع کردی تھی۔ جم ایرنگٹن کے مطابق لڑکپن میں ایک روز ان کا ایک میڈیکل اسٹور پر جانا ہوا جہاں انہوں نے ایک جریدے کے سرورق پر تن سازوں کی تصویر دیکھی۔ تصویر دیکھ کر ان کے دل میں بھی تن سازی کرنے کا خیال پیدا ہوا۔ اور پھر انہوں نے اسے اپنا جنون بنالیا۔
انہوں نے 25 سینٹ میں ایک کینیڈین باڈی بلڈر کی تصنیف کردہ کتاب خریدی اور اس میں دی گئی ہدایات کے مطابق گھر پر تن سازی کی مشقیں شروع کردیں۔ چند ہی ماہ میں ان کا وزن 10 پائونڈ بڑھ گیا او بازوئوں کی مچھلیاں ابھرنا شروع ہوگئیں۔
بعدازاں انہوں نے تن سازی کے لیے باقاعدہ جم جانا شروع کردیا اور تاحال ان کا یہ معمول برقرار ہے۔
اب اگرچہ ان کا جسم کچھ عشرے قبل والی حالت میں نہیں ہے مگر وہ تن سازی سے رشتہ توڑنے پر بالکل تیار نہیں۔
ایک جریدے کو انٹرویو یتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمرمیں جسم کمزورہوجاتا ہے لہٰذا ورزش کرتے ہوئے آپ کو احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے۔ اس عمر میں آپ وہ سخت ورزشیں نہیں کرسکتے جو کچھ برس پہلے تک کرتے رہے ہوں۔ یہ بات میرے لیے اگرچہ دل شکن ہے مگر میں آخری سانس تک تن سازی سے رشتہ برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔
جم ایرنگٹن نے جب تن سازی شروع کی تو مسٹرامریکا کا ٹائٹل حاصل کرنا ان کا خواب تھا، مگر شائد ان کے ساتھ کوئی جینیاتی مسئلہ تھا کہ باوجود سخت محنت کے وہ اپنے جسم کو مطلوبہ صورت میں نہ ڈھال پائے۔ مگر وہ اس عمر میں بھی تن سازی کررہے ہیں جب کہ بہت سے تن ساز اپنے جسم کو حرکت بھی نہیں دے سکتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔