- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر مباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
- امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ
- ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی
- کراچی، سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کوسوتیلے باپ نے قتل کیا
- صدر و وزیراعظم کا یوم تکبیرپرقوم کو خراج تحسین و مبارکباد
- جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
- امریکی شخص فلائٹ کے لیے ، سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ جا پہنچا
پی ایس ایل 8؛ رنز کے سونامی میں کئی ریکارڈز بہہ گئے

راولپنڈی اسٹیڈیم نے بلند ترین رن ریٹ میں ایجبسٹن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: پی ایس ایل 8 کے دوران رنز کے سونامی میں کئی ریکارڈز بہہ گئے، سب سے زیادہ اسکورنگ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا اعزاز پاکستان سپر لیگ کو مل گیا۔
پاکستان سپر لیگ 8 کافی دلچسپ ثابت ہوئی، اس میں جہاں شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے وہیں پر کئی ریکارڈز بھی بنے، خاص طور پر راولپنڈی کی بیٹرز کیلیے جنت ثابت ہونے والی پچ کی بدولت ٹورنامنٹ میں رنز کا سیلاب آگیا۔
اس ایڈیشن میں کچھ دلچسپ چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں، اس کا آغاز اور اختتام ایک ہی جیسا سنسنی خیز ہوا۔ ابتدائی میچ میں لاہور قلندرز نے ایک ہی رن سے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی اور فائنل میں بھی یہی نتیجہ سامنے آیا، زمان خان نے پہلے اور آخری دونوں میچز کا 20 واں اوور کرایا، ملتان میں انھوں نے 15 اور لاہور میں اب 13 رنز کا دفاع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں فتح؛ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر ’پلاٹوں‘ کی برسات
افتتاحی مقابلے کے اختتامی اوور کی ہپہلی 4 بالز پر صرف 5 رنز بنے تھے جس کے بعد خوشدل شاہ نے سیکنڈ لاسٹ بال پر چوکا اور آخری پر چھکا درکار تھا مگر ایک اور چوکا جڑا تھا۔ اس بار بھی خوشدل ویسی ہی صورتحال سے دوچار ہوئے، پہلی 4 بالز پر 5 رنز بنے اس کے بعد انھوں نے پانچویں گیند پر چوکا جڑا تاہم آخری بال پر اسکور برابر کرنے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔
لاہور قلندرز کی قسمت شاہین شاہ آفریدی میں خوب بدلی، ابتدائی 4 ایڈیشنز میں قلندرز آخری نمبروں پر رہے، 2020 میں وہ پلے آف میں پہلی بار پہنچے اور رنر اپ رہے، 2021 میں کم رن ریٹ کی وجہ سے وہ ٹاپ 4 میں جگہ نہیں بناسکے تاہم 2022 میں شاہین شاہ آفریدی کے کپتان بنتے ہیں قلندرز کی قسمت بھی بدل گئی اور دونوں ایڈیشنز میں وہ چیمپئن بنے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’شاہین نے ٹائٹل جیت کر چیلنج دیا، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں‘‘
راولپنڈی اسٹیڈیم نے اس سیزن میں 11 میچز کی میزبانی کی اور تقریباً ہر میچ نے ہی ریکارڈ بک میں جگہ بنائی، یہاں پر 240 پلس کا ہدف 3 دن کے اندر 2 مرتبہ عبور ہوا جبکہ اس سے قبل تقریباً 12 ہزار ٹی 20 میچز میں ایسا صرف 3 بار ہی ہوا تھا، اسی ہفتے کے دوران اس وینیوں پر سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 515 رنز بنے جوکہ ٹی 20 کرکٹ میں ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
اس ایڈیشن میں پنڈی اسٹیڈیم پر رن ریٹ 10.28 رہا، اس طرح ایجبسٹن کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں پر 2018 کے ٹی 20 بلاسٹ کے دوران رن ریٹ 9.17 رہا تھا۔
پنڈی میں رنز کے سیلاب کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ نے ہائی اسکورنگ ٹی 20 ایونٹ کا بھی اعزاز حاصل کرلیا، آٹھویں ایڈیشن میں مجموعی طور پر رن ریٹ 9.2 رہا جبکہ اس سے قبل کم سے کم 20 میچز والے کسی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 8.99 کا رن ریٹ دی ہنڈرڈز مینز ایونٹ 2022 میں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کے ہمراہ کتنی انعامی رقم ملے گی؟
پی ایس ایل 8 میں مجموعی طور پر 7 انفرادی سنچریاں بنیں، جس میں سے 5 پنڈی میں بنیں، اب تک یہ کسی بھی پی ایس ایل ایڈیشن میں سنچریوں کی سب سے بڑی تعداد ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے 7 ایڈیشن میں مجموعی طور پر 13 سنچریاں بنی تھیں۔ اس مرتبہ ایونٹ میں 498 چھکوں اور 1094 چوکوں کا نیا ریکارڈ بھی بنا، اس سے پہلے 2021 کے ایڈیشن میں 440 چھکے اور 1012 چوکے لگے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی نے خود کو آل راؤنڈر کے روپ میں ڈھالنا شروع کردیا ہے، اس ایڈیشن سے قبل انھوں نے اپنے ٹی 20 کیریئر میں صرف ایک مرتبہ 20 پلس رنز بنائے مگر اس ایونٹ میں دو مرتبہ اپنے بلند ترین اسکور کو بہتر بنایا، پشاور زلمی سے لیگ مرحلے میں 52 اور پھر فائنل میں 15 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں میچز میں انھوں نے 4، 4 وکٹیں بھی لیں۔
ان سے قبل ایک ٹورنامنٹ 2 مرتبہ 40 پلس اسکور اور 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ صرف ایک کھلاڑی بریڈ ہوج نے لنکاشائر کی جانب سے 2005 میں ٹی 20 کپ میں انجام دیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کے عباس آفریدی اور احسان اللہ نے اپنی صلاحیتوں کا واضح اظہار کیا، عباس نے ہیٹ ٹرک بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل8 کی ٹیم کا اعلان ہوگیا! شاہین کپتان نامزد
ادھر چیمپئن سائیڈ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے ٹورنامنٹ میں 4 مرتبہ بیٹنگ آرڈر میں اوپر والے نمبرز پر بیٹنگ کی، تھوڑا سیٹ ہونے سے اچھے شاٹ لگتے ہیں، لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اس وقت کپتانی دی جب ٹیم میں سینئرز موجود تھے، عاقب جاوید اور ثمین رانا نے ہمیشہ اعتماد دیا، پی ایس ایل باقی لیگز سے کہیں بہترین ہیں، اس میں اچھی کرکٹ ہوئی۔
دوسری جانب فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی اننگز ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی، احسان اللہ اس سیزن میں ہمارے مین بولر رہے مگر فائنل میں وہ اچھی بولنگ نہیں کرپائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔