بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2023
منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا:فوٹو:فائل

منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

سینڑل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائرکردی گئی۔ درخواست  فروری کے ایف سی اے کی مد میں دائر کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں جمع ہے۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔