- این ای ڈی رجحان ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی ٹریفک پولیس کا چپ تعزیہ جلوسوں کے باعث متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل

(فوٹو فائل)
کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن، عثمان آباد میں شوہر نے اپنی اہلیہ (2 بچیوں کی ماں) کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ملزم کوئی کام نہیں کرتا تھا جب کہ مقتولہ ملازمت کر کے اپنا اور دونوں بچیوں کا گزر بسر کر رہی تھی۔
کلاکوٹ تھانے کی حدود فقیر محمد درا خان روڈ گارڈن، عثمان آباد کے علاقے میں پاکستان ہوٹل کے قریب گلی نمبر 3 میں واقع افضال منزل کے فلیٹ میں تیز دھار آلے کے وار سے خاتون کو قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ طاہرہ کے نام سے کی گئی ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر عتیق نے قتل کیا، جو موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ کے پڑوسی ملک شمشیر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طاہرہ 2 بچیوں کی ماں اور کرایے پر رہائش پذیر تھی۔ اس کا شوہر کوئی کام وغیرہ نہیں کرتا تھا جب کہ اکثر کئی روز تک گھر بھی نہیں آتا تھا اور جب کبھی آتا تو گھر سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔
مقتولہ طاہرہ خود ملازمت کر کے اپنا اور بچیوں کا گزر بسر کرتی تھی۔ واقعے والی شب بھی طاہرہ کے گھر سے شور شرابے کی آوازیں آئیں، جس پر پڑوسی سمجھے کہ ہمیشہ کی طرح گھریلو جھگڑا ہے، تاہم کچھ دیر بعد گھر سے بچیوں کے رونے کی آوازیں آئیں تو محلے والوں نے جا کر دیکھا تو طاہرہ کے پیٹ میں چاقو گھسا ہوا تھا۔بچیوں نے بتایا کہ ان کے والد مار کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور مقتولہ کے شوہر کی تلاش شروع کر دی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔