صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 پشاور: ٹوپی بازار میں نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی روڈ پر ٹوپی بازار یں نجی بینک کے قریب ہی موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے 37 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایزی پیسہ و موبائل شاپ کا مالک بینک سے پیسے نکال کر سڑک پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے آ گھیرا۔ شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے شہری محفوظ رہا۔

پولیس نے فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔