کراچی: گھریلو تنازع پر بڑے نے چھوٹے بھائی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا

اسٹاف رپورٹر  پير 20 مارچ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: بنارس میں گھریلو تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پیر آباد تھانے کے علاقے بنارس فرنٹیئر کالونی میں واقع گراﺅنڈ کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او مختار پہنور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ لعل زادہ ولد خان زادہ کے نام سے کی گئی، مقتول کو اس کے بڑے بھائی گل زادہ نے گھر کی بیسمنٹ میں واقع گودام میں تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

واقعے کے وقت گھر میں دونوں بھائیوں کےعلاوہ کوئی موجود نہیں تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل زادہ کو گرفتار کرلیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق بڑے بھائی نے گھریلو تنازع پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کیا ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔