- لاہور ہائیکورٹ نے نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس وصولی کیخلاف درخواست واپس کردی
- کراچی میں گھریلو ملازم نے ڈکیتی کیلیے ساتھیوں کیساتھ مل کر مالکان کو قتل کردیا
- جناح ہاؤس حملہ: 9 ملزمان کی ضمانت کیخلاف پراسیکیوشن کا ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ
- کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج سے دھماکے میں خواجہ سرا جھلس کر زخمی
- ق لیگ کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا
- پاکستانی عازمین کے لیے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کروانے کا اعلان
- خاندان میں شادی کی صدیوں پرانی رسم دم توڑنے لگی
- امریکا میں کتے کی فروخت پر تنازع ؛ فائرنگ میں 3 افراد ہلاک
- 2021 ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے، حسن علی
- غیر شرعی نکاح کیس؛ آئندہ سماعت پر عمران خان کو پیش کرنے کا حکم
- وادیٔ سوات میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد
- چین میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اُٹھی؛ 16 کان کن ہلاک
- کراچی؛ تیز دھار آلے کے وار سے 3 بچوں کی ماں قتل، مشتبہ شوہر زیرحراست
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- پشاور: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف طلبا پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے
- سانحہ بلدیہ، حماد صدیقی سمیت دیگر کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- کراچی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک
- فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کارروائی کے خلاف درخواست مسترد
- جناح ہاوس حملہ کیس،صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانت منظوری چیلنج کرنے کا فیصلہ
- ملک میں عام انتخابات موجودہ ووٹر لسٹوں پر ہوں گے، الیکشن کمیشن
دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام

ڈگلس اینگل بارٹ نے 1968 میں کمپیوٹرماؤس اور کوڈنگ سیٹ بنایا تھا جو پانچ کروڑ روپے میں نیلام ہوا ہے۔ فوٹو: بشکریہ انٹرسٹنگ انجینیئرنگ ویب سائٹ
نیویارک: اب سے 55 برس قبل بنایا گیا اس وقت کا جدید ترین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ 178,936 ڈالر میں فروخت ہوا ہے جو پاکستانی روپوں میں لگ بھگ 5 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہے۔
1968 میں ایس آر آئی کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ ہارڈویئر کے ممتاز انجینیئر ڈگلس اینگل بارٹ نے بنایا تھا۔ ابگ بوسٹن کے نیلام گھر، آرآرآکشن نے اسے نیلام کیا ہے اور یہ غیرمعمولی قیمت میں فروخت ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ایجاد کی تکنیکی اور تاریخی اہمیت ہے۔
ڈگلس کی اس ایجاد کو دیکھتے ہوئے ایپل کمپنی کے بانی نے اس کا پیٹنٹ 40 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ اس طرح ماؤس کو پر لگ گئے اور وہ اربوں کی تعداد میں فروخت ہوئے اس میں ماؤس پوائنٹنگ اور کرسر شامل تھا۔ اس کا ایک اور پہلا پروٹوٹاپ دسمبر 2020 میں 34 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔
یہ ماؤس اسٹینفرڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بنایا تھا اور اس بنا پر ایس آر آئی ماؤس بھی کہلاتا ہے۔
اس کے بعد مارچ 2022 میں ڈگلس کا تیار کردہ ایک اور ماؤس اور کوڈنگ سیٹ 46 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔ لیکن اب 16 مارچ کو تیسرا ماؤس اور کوڈنگ سیٹ اب ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔