- بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
سرکاری نرخ نامہ جاری، اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے حکمت عملی تیار
کراچی: کمشنر ہاؤس کراچی نے ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد کے لیے انتظامات مکمل کرلیے.
کراچی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان کے لیے اشیائے خورونوش کی مناسب قیمت مقرر کرنے اور اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز ، بیورو آف سپلائی کے افسران اور پولیس حکام سے مل کر سرکاری نرخ نامہ نافذ کریں گے۔
اس سلسلے میں کمشنر کی زیرصدارت کئی اجلاس منعقد کیے گئے ،ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بچت بازار لگائے جائیں گے جہاں کھانے پینے کی اشیا مقرر قیمت سے سستی فراہم کی جائیں گی۔ ہر ضلع کے بچت بازاروں میں آٹا، تیل، گھی، کریانہ اورسبزی و پھلوں کے ہول سیل تاجر اپنی اپنی اشیا کے اسٹال لگائیں گے۔
ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں بیورو آف سپلائی اور تاجروں کے تعاون سے بچت بازاروں کے انتظامات کی نگرانی کریں گے پیر کو کمشنر کراچی نے اشیائے خورونوش کا سرکاری نرخ نامہ جاری کردیا، نرخ نامے کی فہرست کمشنر کراچی نے اشیائے خورونوش کے تاجروں اور ہول سیلرز کے ساتھ کئی اجلاسوں میں مشاورت کے بعد جاری کی ہے۔
سرکاری نرخ نامہ دکاندار نمایاں مقام پر آویزاں کریں گے، سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے یا کوئی اور نرخ نامہ جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،پھلوں اور سبزیوں کا سرکاری نرخ نامہ ہر روز صبح جاری کیا جائے گا، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ماہ رمضا ن میں سرکاری قیمتیں سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کی مدد کریں اور سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شکایت کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں ان کے کنٹرو ل روم میں درج کرائیں۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ کمشنر آفس میں کنٹرول روم میں شکایتی مرکز قایم کیا جارہا ہے شہری کنٹرول روم کے نمبر 02199203443 اور ہیلپ لائن 1299پر شکایات درج کرائیں، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں شکایتی مراکز قائم کریں اور ان کے نمبر مشتہرکریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔