- بابراعظم کے بعد امام الحق کا بھی ٹریفک چالان
- بی جے پی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ مسلم مخالف جرائم پیش آئے، بلومبرگ
- مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد
- الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہونگے، منظوروسان
- نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا
- پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- 2000 سال پرانا بچے کا جوتا بندھے ہوئے فیتوں کے ساتھ دریافت
- پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا
- کرکٹربابراعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ
- شرح مبادلہ کو ایکسچینج کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، یونس ڈھاگا
- طالبان کا داعش کی نگرانی کیلئے امریکی منصوبے کو اپنانے کا فیصلہ
- کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ؛ ’ذاتی دشمنی‘ پر ملزم نے خاتون کو نشانہ بنایا، پولیس
- بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- بھارتی انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے
- اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا
- نیند میں کمی قلبی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- نگراں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم
- پی ٹی آئی کے بغیر انتخابات سے متعلق وزیراعظم کا بیان غیر جمہوری ہے، ایچ آر سی پی
ڈالرز کی چمک سے ٹاپ کیوی کرکٹرز کی آنکھیں چندھیا گئیں

اسٹار کرکٹرز کے بغیر سیریز پر شائقین کرکٹ کی جانب سے مایوسی کا اظہار (فوٹو: ٹوئٹر)
لاہور: ڈالرز کی چمک سے ٹاپ کیوی کرکٹرز کی آنکھیں چندھیا گئیں، پاکستان آنے کے بجائے بھارت میں آئی پی ایل کی رونقیں بڑھائیں گے.
نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹاپ کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کا پابند کرنے کے بجائے بھارتی لیگ میں ڈالرز کمانے کی اجازت دے دی ہے، اس سیریز سے قبل ہی آئی پی ایل کا 31مارچ کو آغاز ہوچکا ہوگا، کین ولیمسن گجرات ٹائٹنز،ٹم ساؤتھی کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ڈیون کونوے اور مچل سینٹنر چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کریں گے، ان سب کو انٹرنیشنل ٹور سے ریلیز کردیا گیا۔
سری لنکا سے جاری سیریز کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کرنے کے بجائے فن ایلن رائل چیلنجرز بنگلور، لوکی فرگوسن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گلین فلپس سن رائزرز حیدرآباد کو دستیاب ہوں گے،کائیل جمیسن اور ٹرینٹ بولٹ کے بھی گرین شرٹس کیخلاف سیریز نہ کھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا
یاد رہے کہ بھارتی بورڈ کے اثرورسوخ کی وجہ سے بیشتر بڑی ٹیمیں آئی پی ایل کی ونڈو میں اپنے انٹرنیشنل میچز شیڈول نہیں کرتیں، پاکستانی کرکٹرز پر پڑوسی ملک کی لیگ کے دروازے بند ہیں۔
پی سی بی نے ہوم سیریز شیڈول تو کرلی لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے کھلاڑیوں کو شرکت کا پابند بنانے کے بجائے بی سی سی آئی سے تعلقات خوشگوار رکھنے کو ترجیح دی،بڑے اسٹارز کے بغیر پاکستان میں مقابلوں پر شائقین ابھی سے مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بات ہوتی رہی، چند صارفین کی رائے ہے کہ نیوزی لینڈ کی ’’بی‘‘ ٹیم سے میچز کھیلنے کے بجائے بہتر تھا کہ سیریز کسی اور وقت شیڈول کرلی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان کرکٹرز کے تازہ دم ’لشکر‘ بھی تیار ہو گئے
دوسری جانب پنجاب میں متوقع انتخابات سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ کی مشاورت سے پی سی بی نے سیریز کے شیڈول میں ردوبدل کردیا۔
پہلے میچز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا جہاں نیشنل اسٹیڈیم پر 13سے 19اپریل تک 4ٹی ٹوئنٹی ہوتے،مختصر فارمیٹ کا پانچواں میچ اور 2ون ڈے 23 سے 28اپریل تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے تھے، آخری 3ایک روزہ مقابلے یکم سے 7مئی تک پنڈی میں کرانے کا پلان تھا،اب سیریز کا آغاز لاہور سے ہوگا۔
قذافی اسٹیڈیم میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ، 15 اور 17 اپریل کو ہوں گے، راولپنڈی میں مختصر فارمیٹ کے 2مقابلے 20 اور 24 اپریل کو ہونے ہیں، پہلا ون ڈے بھی اسی وینیو پر 26 اپریل کو ہو گا، باقی 4ایک روزہ میچز 30 اپریل ،3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں شیڈول ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا،ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈکپ 2024 کیلیے مضبوط اسکواڈ تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔