- قطری وزیر اعظم اور امیر طالبان کے خفیہ مذاکرات
- انٹر کی داخلہ پالیسی تبدیل، داخلے میرٹ کے بجائے ضلعی بنیادوں پر ہوں گے
- پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
- کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا
- دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ
- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
- ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کو اسپتال پہنچا دیا
- جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل
- پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی
- جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے
- کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت
- واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!
- جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
- ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی
- افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
- صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی
- پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد
- عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنانا چاہیے، سردار تنویرالیاس
- جنگ کا امکان؟ چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے
شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

فائنل میں ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دی (فوٹو: ٹوئٹر)
قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے، جیک کیلس 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں لنڈل سمنز 17، کپتان شین واٹسن اور مورن وین ویک صفر جبکہ روس ٹیلر 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔
مزید پڑھیں: ’’شاہین نے ٹائٹل جیت کر چیلنج دیا، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں‘‘
ایشیا لائنز کی جانب سے عبدالرزاق جبکہ تھیسارا پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کو اوپل تھرنگا اور دلشان نے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز بالترتیب 57 اور 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپننگ اسٹینڈ کے دوران تھرنگا اور دلشان نے 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔
مزید پڑھیں: آفریدی کی ہندوستانی پرچم پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل
ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی اور سمت پٹیل ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 6 میچز کھیلے، 2 مقابلوں میں شکست جبکہ 4 میں فتوحات سمیٹیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔