شکیب نے بالآخر اپنی گریجویشن مکمل کرلی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 21 مارچ 2023
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے ڈھاکا میں موجود امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے ڈگری حاصل کی۔ فوٹو: اے یو بی

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے ڈھاکا میں موجود امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے ڈگری حاصل کی۔ فوٹو: اے یو بی

ڈھاکا: بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کرلیا۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 35 سال کی عمر میں گریجویشن ڈگری پروگرام مکمل کرلیا، انھوں نے ڈھاکا میں موجود امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش سے ڈگری حاصل کی، وہ کرکٹ میدانوں اور اس سے باہر ہمیشہ شہ سرخیوں میں جگہ پاتے ہیں، اس بار تعلیم کا خواب پورا ہونے پر نمایاں ہوگئے۔

شکیب بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ ان دنوں سلہٹ میں آئرلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں، البتہ اتوار کو یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کے لیے انھوں نے بطور خاص ڈھاکا کا سفر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔