- قطری وزیر اعظم اور امیر طالبان کے خفیہ مذاکرات
- انٹر کی داخلہ پالیسی تبدیل، داخلے میرٹ کے بجائے ضلعی بنیادوں پر ہوں گے
- پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
- کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا
- دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ
- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
- ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کو اسپتال پہنچا دیا
- جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل
- پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی
- جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے
- کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت
- واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!
- جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
- ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی
- افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
- صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی
- پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد
- عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنانا چاہیے، سردار تنویرالیاس
- جنگ کا امکان؟ چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے
زمان پارک آپریشن؛ مریم نواز، رانا ثنا و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

(فوٹو فائل)
لاہور: پی ٹی آئی کی جانب سے زمان پارک پولیس آپریشن کے تناظر میں مریم نواز، رانا ثنا و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس کی جانب سے کیے گئے آپریشن پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔
دوسری جانب تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے، جس پر درخواست گزار نے سیشن عدالت میں 22 اے اور 22 بی کی درخواست دائر کردی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے زمان پارک آپریشن مریم نواز اور رانا ثنااللہ کے حکم پر کیا ۔ زمان پارک آپریشن کر کے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو واقعے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت مریم نواز، رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔