- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم حکام کوادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچیوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
قبل ازیں عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے حسان خان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ملزم کے وکیل عمران فیروز و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا، جس کے مطابق چیکنگ کے دوران ملزم نے بیریئر توڑ کر پولیس اہلکار کو مارنے کی دھمکی دی۔ ملزم کی جانب سے چیکنگ کے دوران مزاحمت کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عدالت کا حسان نیازی سے وکلاء اور اہل خانہ کو ملاقات کرانے کا حکم
دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے حسان خان نیازی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر ملزم کے وکیل نے مخالفت کی اور دلائل میں کہا کہ میرا موکل اپنے کولیگز کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوا ۔ جج راجا جواد نے ضمانت منظور کی۔ کون سا بیریئر ہے جوڈیشل کمپلیکس میں آپ نے بھی دیکھا ہوا ہے ۔ویڈیوز موجود ہیں۔ سی سی ٹی وی ویڈیوز منگوا لیں گے، وکلا کے درمیان سے حسان کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیشی نے کیا تفتیش کرنی ہے کہ گاڑی کا کلر کون سا ہے،کہاں سے آرہے تھے۔
وکیل نے عدالت میں کہا کہ حسان خان نیازی کا جرم صرف اتنا ہے کہ یہ عمران خان کا بھانجا ہے۔ اسلام آباد کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
آئے دن ایسے بے بنیادکیسز بنائے جا رہے ہیں اور ریمانڈ پر بھیج دیا جاتا ہے۔ بے بنیاد اور بے ڈھنگے انداز پر درج ایف آئی آر پر ریمانڈ مانگا جا رہا ہے۔ آئی جی اسلام آباد جب سے آیا ہے عوام کے حقوق پامال ہو رہے ہیں ،عدالت میں آکر سیاسی تقریر کرتا ہے۔
عدالت میں حسان خان نیازی کے وکیل نے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے بعد میں سنا دیا گیا۔ فیصلے کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حسان خان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔