بھارتی اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر کووڈ میں مبتلا
جو لوگ مجھ سے رابطے میں رہے وہ اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروا لیں، کرن کھیر
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سیاسی رہنما کرن کھیر میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔
کرن کھیر نے ٹوئٹ میں مداحوں اور قریبی دوستوں کو یہ خبر دی کہ وہ کووڈ میں مبتلا ہوگئی ہیں ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم جو لوگ اُن سے رابطے میں رہے وہ اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروا لیں۔
یاد رہے کہ بی جے پی کی رہنما اور بھارتی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ خون کے کینسر میں بھی گزشتہ دو برس سے مبتلا ہیں جس کیلئے ان کا علاج جاری ہے۔
اپریل 2021 میں کرن اور انوپم کھیر کے بیٹے سکندر کھیر کی جانب سے والدہ میں خون کے کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی گئی تھی۔