ٹی ٹی پی میں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی

ویب ڈیسک  منگل 21 مارچ 2023
اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے، ذرائع (فوٹو: فائل)

اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے، ذرائع (فوٹو: فائل)

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بڑھتے جانی نقصان کی وجہ سے پھوٹ پڑ گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی مہمند،سوات اور باجوڑ ایجنسی مرکزی قیادت سے ناراض ہیں اور علیحدگی کیلئے مشاورت کررہے ہیں، اختلافات کی وجوہات میں سے ایک وجہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کی جانب سے انتظامی امور میں محسود اور وزیر قوموں کو دوسرے قبائل پر فوقیت دینا، مرکزی قیادت کا اہم معاملات میں باقی گروپوں سے مشاورت نہ کرنا، افغان جنگجوؤں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا بھی اختلافات کی وجہ ہیں۔

اختلافات کے باعث گزشتہ دنوں ٹی ٹی پی باجوڑ کے اہم لیڈر شیخ گل محمد اور سوات کے ڈاکٹر حمود نے مفتی نور ولی کے ساتھ جرگہ بھی کیا تاہم مفتی نورولی کی جانب سے مطالبات ماننے سے انکار پر جرگہ ناکام ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔