- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچیوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید

فوٹو:فائل
راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں3 فوجی جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھوٹی میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اورفرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو مسدود کر دیا۔
اس دوران فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں گھر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں دہشت گرد مارے گئے، تاہم اس دوران تین فوجی جوانوں حوالدار محمد اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمد عیسیٰ نے بھی جام شہادت نوش کیا جبکہ سپاہی اصغراور حذیفہ شدید زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔
دہشت گردوں کے ساتھ اس معرکے میں شہید ہونےو الے لودھراں کے حوالدار محمداظہر نے سوگواران میں 4 بیٹے اور 1 بیٹی چھوڑے ہیں ، خانیوال سے تعلق رکھنے والے نائیک محمد اسد نے بیوی اور ایک بیٹا جبکہ ضلع جنوبی وزیرستان کے سپاہی محمد عیسی نے سوگواران میں والدین ، 2 بہنیں اور 3 بھائی چھوڑے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے بروقت جوابی کارروائی پر اور تین دہشت گردوں کو جہنم و اصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرداخلہ نے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز انتہائی دلیری اور شجاعت سے دہشت گردوں کے قلع قمع میں مصروف عمل ہیں،انشا اللہ اسی جذبے کے ساتھ جلد دہشت گردی کے ناسور کا ملک سے مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔