- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- سپریم کورٹ میں انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کچھ ہی دیر بعد ملتوی
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
رواں ہفتے چار دن تمام بینکس عوامی لین دین کیلیے بند رہیں گے

—فوٹو: فائل
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ 24 مارچ کو زکوۃ کٹوتی کے باعث تمام سرکاری و نجی بینکس بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان 24 مارچ 2023ء بروز جمعے کو زکوۃ کی کٹوتی کے لیے’ بینک تعطیل ‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا، کیونکہ امکان ہے کہ یکم رمضان المبارک 1444 ہجری جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہوگی جبکہ اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینکس مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کیلیے بند ہوں گے البتہ تمام اداروں اور بینکس کے ملازمین دفتر میں حاضر ہوں گے اور دم کو ورکنگ ڈے کے طور پر گنا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے 23 مارچ 2023ء سے 26 مارچ 2023ء تک چار دن بینک بند رہیں گے کیونکہ تیئس مارچ کو سرکاری تعطیل، جمعے کو یکم رمضان ہوگا جبکہ ہفتے اور اتوار کو بینکوں اور ترقیاتی مالی اداروں میں ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔
پیر 27 مارچ سے بینک رمضان اوقات میں کھلیں گے جس کا بینک دولت پاکستان نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام بینکس میں عوامی لین دین صبح ساڑھے سات سے شروع ہوگی۔
رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات فاقی سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کو ساڑھے سات بجے دوپہر 12 بجے تک آفس کھلے رہیں گے۔
سال 2023 کیلیے زکوۃ کا نصاب مقرر
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔