- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- سپریم کورٹ میں انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کچھ ہی دیر بعد ملتوی
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
3 امریکیوں نے سعودی عرب کا اہم ایوارڈ اپنے نام کرلیا
![کنگ فیصل ایوارڈ 2023 کی تقریب کا ایک منظر، [فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/03/2458578-image-1679415012-308-640x480.jpg)
کنگ فیصل ایوارڈ 2023 کی تقریب کا ایک منظر، [فائل-فوٹو]
ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی غیر موجودگی میں ریاض کے امیر شہزادہ فیصل بن بندر نے 45ویں کنگ فیصل انٹرنیشنل پرائز (KFIP) کی ایوارڈ تقریب کی صدارت کی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر شہزادہ ترکی الفیصل نے تقریب میں موجود اشرافیہ اور مہمانوں کا استقبال کیا۔
کے ایف آئی پی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز السبیل نے رواں سال کے ایوارڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ جیتنے والوں میں 1 اماراتی، 1 مراکشی، 1 جنوبی کوریائی، 2 برطانوی اور 3 امریکی تھے۔
متحدہ عرب امارات کے شیخ ناصر بن عبداللہ اور جنوبی کوریا کے پروفیسر چوئی ینگ کِل حامد کو مشترکہ طور پر اسلام کی خدمت کے عوض ایوارڈ سے نوازا گیا۔
برطانیہ کے پروفیسر رابرٹ ہلن برینڈ کو اسلامیات کے موضوع پر ایوارڈ دیا گیا جبکہ عربی زبان و ادب کا انعام مراکش کے پروفیسر عبدالفتاح کلیتو کے حصے میں آیا۔
شعبہ ادویات کا انعام امریکی پروفیسر ڈین ہنگ باروچ اور برطانوی پروفیسر سارہ کیتھرین گلبرٹ کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔ اس کے علاوہ سائنس کے شعبے میں پروفیسر جیکی یی-رو ینگ اور پروفیسر شاڈ الیگزینڈر میرکن کو مشترکہ طور پر دیا گیا، دونوں کا تعلق امریکہ سے ہے۔
دو خواتین سائنسدانوں کو شعبہ ادویات اور سائنس میں کنگ فیصل پرائز سے نوازا گیا جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر سارہ گلبرٹ جنہوں نے کورونا ویکسین AstraZeneca کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا، کو بھی میڈیسن پرائز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی خاتون سائنسدان پروفیسر جیکی یی-رو ینگ بھی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔