- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- سپریم کورٹ میں انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کچھ ہی دیر بعد ملتوی
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
قرآن نذرآتش کرنے والے سیاستدان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/03/2458600-shutterstock_-1679417206-714-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
لندن: برطانوی حکومت نے قرآن کو نذر آتش کرنے والے ریسمس پالوڈن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسلام مخالف سیاست دان نے رواں سال کے اوائل میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بےحرمتی کی تھی جس پر عالمی سطح پر مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔
رمضان کے آغاز سے قبل واقعہ دہرائے جانے کے ممکنہ خدشات کے تحت برطانیہ نے ریسمس کا ملک میں داخلہ بند کیا ہے۔ اس کے علاوہ گستاخانہ واقعے نے سویڈن اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کو بھی کشیدہ کر دیا تھا۔
سویڈن اور ڈینمارک کی شہریت کے حامل ریسمس نے بدھ کے روز ویک فیلڈ، انگلینڈ میں جہاں ایک بڑی مسلم کمیونٹی رہائش پذیر ہے، رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی قرآن کا ایک نسخہ جلانے کا وعدہ کیا تھا۔
براطنوی ہاؤس آف کامنز میں ویک فیلڈ کے لیبر ایم پی سائمن لائٹ ووڈ کی جانب سے ٹام ٹگینڈہٹ سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا حکومت ممکنہ منصوبہ بند مظاہرے سے پہلے معاملے میں مداخلت کرے گی جس کے جواب میں وزیر مملکت برائے سلامتی ٹام ٹوگینڈیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ پالوڈن کو برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔