- یوکرین میں ڈیم تباہ: پانی شہر میں داخل، ہائی الرٹ جاری
- مونس الہیٰ کیخلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
- قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
- جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق
- سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات بحال کرلیں، امریکی وزیر خارجہ
- لاہور میں اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
- عوام کیلیے ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو تک کمی
- شوگر کی سطح پرخوراک کے علاوہ اثرانداز ہونے والے دیگر عوامل
- فوج کا بڑا خرچ نہیں خواہ مخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، آصف زرداری
- سندھ حکومت کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا حکم
- وفاق کا سوا دو ارب کا قرض، سندھ حکومت 22 ارب سود دینے کے باوجود 13 ارب روپے کی مقروض
- کیمروں سے بچنے کیلئے گاڑی کی ڈگی میں تک چُھپا، شہزادہ ہیری
- بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل، کراچی سے 1420 کلومیٹر دور
- بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد
- فوجی عدالتوں میں ٹرائلز، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراض اٹھا دیا
- لاہور: 74 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتار
- ’جوڑ میلے‘ میں شرکت کیلیے پاکستان نے 215 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کردیے
- سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کیخلاف دائر درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
- شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
- نیب کو فرح گوگی اور احسن گجر کے 117 بینک اکاؤنٹس ملنے کا انکشاف
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید

فوٹو: فائل
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2 شدید زخمی ہیں، بریگیڈیئر برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ مزاحمت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈئیر برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلیجنس سے تھا، انہوں نے پاکستان میں وحشیانہ حملوں خصوصاً اے پی ایس پشاور حملے میں شامل دہشتگردوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملہ، تین فوجی جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈئیر برکی شہید کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا، انہوں نے 12 اکتوبر 1995 کو پاکستان کی مایہ ناز فرنٹیئر فورس رجمینٹ میں کمیشن حاصل کیا، بر یگیڈئیر برکی کے سوگواران میں زوجہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا ناسور مٹانے میں وطن عزیز کا عظیم بیٹا شہید ہوگیا، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس جری بیٹے کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ افسر نے مادر وطن کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی دفاعی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے ہر انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ اور پختہ عزم کا اظہار کرتی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا شہید کو خراج عقیدت
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی وطن کی عزت و حرمت پر قربان ہوگئے، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور بقا کے لئے افواج پاکستان سمیت تمام اداروں کی جدوجہد کو سلام ہے۔
شہباز شریف نے کہا افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین
وزیر اعظم نے دہشت گردوں سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور دہشت گردوں سے بھرپور لڑائی پر جوانوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
عمران خان کا اظہار افسوس
Saddenwd to learn that Brig. Mustafa Kamal Burki lost his life in a terrorist ambush. My condolences and prayers go to the family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 21, 2023
بلاول بھٹو زرداری کی مذمت
پی پی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی نے مادرِ وطن کے امن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، انکے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی پاکستان کا بہادر بیٹا تھا، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر نکالیں گے، انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔