- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر مباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
- امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ
- ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی
- کراچی، سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کوسوتیلے باپ نے قتل کیا
- صدر و وزیراعظم کا یوم تکبیرپرقوم کو خراج تحسین و مبارکباد
- جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
- امریکی شخص فلائٹ کے لیے ، سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ جا پہنچا
فزکس اور فطرت کا ملاپ، معلق آتشیں پتھر

وارسا: پولینڈ کی ایک کمپنی نے ایک عجیب و غریب شے بنائی ہے جسے ہم سائنس اور فطرت کا ایک ملاپ قرار دے سکتے ہیں۔ یہ حقیقی پتھرہےجو ایک بڑے پتھر سے فاصلے پر رہتے ہوئے سپرکنڈکٹر کی طرح گھومتا رہتا ہے۔ اسے آگ لگاکر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اسے ’مائکونوس لیوائٹیٹنگ فائراسٹون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا آتش داں ہے جو فطرت اور طبعیات کے ملاپ سے بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے والے نے پتھر، آگ، اور ہوا جیسے عناصر کو مدِ نظررکھا ہے۔ تاہم اس کا بیرونی خول مکمل طور پر پتھریلا ہے جبکہ اندربرقی سرکٹ اور ایندھن بھرا ہے جو پتھر کو نیلے شعلے سےبھڑکاتا ہے۔
دوپتھروں کے درمیان مقناطیسی قوت موجود ہے جس سے چھوٹا پتھر بڑے پتھر پر معلق ہوکر گھومتا رہتا ہے۔ اسے یوگا کی مشقوں اور مراقبے کا پرسکون ماحول بنانےکےلیے خاص طور بنایا گیا ہے۔ اسے بنانے والوں کا اصرار ہے کہ صرف 15 منٹ تک اسے پاس رکھنے مزاج پر اچھا اثر پڑتا ہے دن بھر کی تھکاوٹ دورہوسکتی ہے۔ بصورتِ دیگر یہ ایک شوپیس اپنی جگہ پر موجود ہے۔
مائکونوس کو دو طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے اول یہ آگ کے بغیر بھی کسی سپرکنڈکٹنگ کھلونے کی طرح گھومتا رہتا ہے جبکہ فائر موڈ میں نیچے سے ایندھن کی بوچھاڑ اس تک پہنچتی ہے اور وہ جل اٹھتاہے جس کا شعلہ نیلا مائل سبز دکھائی دیتا ہے۔
تاہم اسے مکمل محفوظ بنایا گیا ہے کیونکہ لاکھ کوشش کے باوجود بھی اس کا شعلہ نیچے نہیں گرتا اور صرف گھومنے والے معلق پتھر تک ہی محدود رہتا ہے۔
اس وقت اس پر کراؤڈفنڈنگ ویب سائٹ پر فنڈنگ جاری ہے اور قیمت 179 سے 184 یورو رکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔