- مونس الہیٰ کیخلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج
- قومی اقتصادی کونسل نے 2709 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی
- جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بہنیں جاں بحق
- سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات بحال کرلیں، امریکی وزیر خارجہ
- لاہور میں اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
- عوام کیلیے ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو تک کمی
- شوگر کی سطح پرخوراک کے علاوہ اثرانداز ہونے والے دیگر عوامل
- فوج کا بڑا خرچ نہیں خواہ مخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، آصف زرداری
- سندھ حکومت کا ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا حکم
- وفاق کا سوا دو ارب کا قرض، سندھ حکومت 22 ارب سود دینے کے باوجود 13 ارب روپے کی مقروض
- کیمروں سے بچنے کیلئے گاڑی کی ڈگی میں تک چُھپا، شہزادہ ہیری
- بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل، کراچی سے 1420 کلومیٹر دور
- بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد
- فوجی عدالتوں میں ٹرائلز، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اعتراض اٹھا دیا
- لاہور: 74 لاکھ روپے کے بینکنگ فراڈ میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتار
- ’جوڑ میلے‘ میں شرکت کیلیے پاکستان نے 215 بھارتی سکھوں کو ویزے جاری کردیے
- سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس کیخلاف دائر درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
- شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
- نیب کو فرح گوگی اور احسن گجر کے 117 بینک اکاؤنٹس ملنے کا انکشاف
- ڈاکٹرز کی غفلت؛ مصر کے سابق وزیرِ صحت دل کے آپریشن کے دوران ہلاک
پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی

فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی اور تمام متعلقہ علاقے میں بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی، عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کو بہتر بنانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے، جلسے کے دوران کسی صورت میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کی متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی، ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔
اجازت نامے کے مطابق جلسے کے دوران کسی کے بھی جذبات احساسات مجروح نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی رضا کار ضلعہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، پی ٹی آئی ریلی کے باعث کسی بھی جگہ کاروباری مراکز کو بند کرنے اور نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی، جلسہ میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے۔
اجازت نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جلسہ کیلئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، جلسہ گاہ اور اطراف میں کسی بھی قسم کے اسلحہ کے نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، جلسہ میں شامل افراد کے لیے مناسب پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ دوسرے اضلاع سے آنے والے شرکاء لاہور انتظامیہ کی تمام شرائط پر عمل کریں گے، جلسہ انتظامیہ مینار پاکستان گراؤنڈ کی تمام شرائط بشمول فیس ادائیگی کریں گے، جلسہ روٹ پر کسی بھی طرح وال چیکنگ نہیں ہوگی، زبردستی کسی کو جلوس میں شامل نیں کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔