- این ای ڈی رجحان ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
چھوٹے سے گاؤں میں پراسرار ’مینیئن‘ ماڈل کی بہتات ایک معمہ بن گئی

آسٹریلیا کے ایک دیہات میں مینیئن کے پراسرار ماڈل تیزی سے نمودار ہورہے ہیں جن کا معمہ ابتک حل نہیں ہوسکا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اے بی سی آسٹریلیا
پرتھ: آسٹریلیا کے ایک چھوٹے سے قصبے میں مشہور کارٹون کردار، مینیئن کے مجسمے اور دیگر ماڈل تیزی سے دیکھے گئے ہیں لیکن اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کون نصب کررہا ہے۔
اس علاقے کا نام وارک ہے جہاں مشکل سے 70 افراد رہتے ہیں۔ مقامی افراد نےبتایا کہ گزشتہ برس کرسمس سے قبل پہلا مینیئن دیکھا گیا۔ پھر ان کی تعداد بڑھتی گئی اور اب یہاں 24 کے قریب مینیئن ماڈل موجود ہیں۔ ان میں سے بعض ماڈل دھاتی کاٹ کباڑ سےبنائے گئے ہیں جنہیں ڈاک رکھنے یا پودے اور پھول دان کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب کچھ ماڈل کو بطور آرٹ کا نمونہ بنایا گیا ہے اور ان میں کوئی شے نہیں رکھی جاسکتی۔ ڈزنی کی مشہور اینی میشن فلم، ڈسپیکیبل می کے اہم اور دلچسپ کردار مینیئن ہیں جو اب پوری دنیا میں مشہور ہوچکے ہیں۔
وارکے کے اکثرافراد کھیتی باڑی کرتے ہیں اور سادہ مزاج ہیں۔ لیکن مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مینیئن کے بعد اب دیگر لوگوں نے بھی یہاں رہائش اختیار کی ہے۔
صرف ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں مینیئن کو لگاتے دیکھا گیا ہے لیکن لگانے والا فرد سانتا کلاؤز کے لباس میں تھا اور اس کی شناخت نہیں ہوسکتی ہے۔ تاہم بعض افراد کو شبہ ہے کہ پہاڑی علاقے کے پاس رہنے والا ایک فنکار شین گونینن ہی اس کی پشت پر ہے۔ اس کے گھر کے باہر مینیئن کے بہت سے ماڈل بھی لگے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔