- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- سپریم کورٹ میں انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کچھ ہی دیر بعد ملتوی
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

فوٹو : ٹویٹر
پشاور: ملک میں گزشتہ روز آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے اب تک 9 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
پاکستان کے تین صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ 9 بج کر 47 منٹ پر آیا جس کے جھٹکے کافی دیر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا کا ضلع سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ریسکیو کا کام بھی جاری ہے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے 20 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دیرلوئر میں شدید زلزلے سے ایک خاتون جاں بحق اور 60 افراد زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ زلزلے سے کئی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔
مزید پڑھیں؛ ملک کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے میں 4 جاں بحق، سوات سب سے زیادہ متاثر
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق جبکہ 263 افراد زخمی ہوئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 193 زخمی سیدو شریف اسپتال لائے گئے جس میں 93 فراد زخمی او باقی ڈر کی وجہ سے بے ہوش ہوئے، 18 مریض اب بھی داخل ہیں جبکہ باقی کو فارغ کر دیا گیا۔ اب تک کے اطلاعات کے مطابق 20 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
کمشنر ملاکنڈ شاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ تمام حالات کنٹرول میں ہے اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، آج شام تک پہاڑی علاقوں کا بھی پتہ چل جائے گا۔ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔