- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- سپریم کورٹ میں انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کچھ ہی دیر بعد ملتوی
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم

شہباز شریف نے تھرپارکر میں 1650 میگاواٹ بجلی کے 2 منصوبوں کا افتتاح کردیا
تھر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سندھ تھرپارکر میں تاریخی منصوبوں کا افتتاح کیا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے تھرپارکر سندھ میں 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک تھر (Shanghai Electric) اور 330 میگاواٹ تھل نوا تھر(Thal Nova) منصوبوں کا افتتاح کردیا۔
تھر کے کوئلے سے چلنے والے ان منصوبوں سے سالانہ 11.24 ارب کم لاگت بجلی کے یونٹ پیدا ہونگے۔ 3.53 ارب ڈالر کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والے ان منصوبوں کے افتتاح سے تھر کے کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھ کر 3300 میگاواٹ ہو جائے گی.
وزیرِاعظم نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے تھر کے لیے اسپتال کے تحفےکا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کوئلہ 100سال تک ہزار وں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتاہے، جوبجلی تھرمیں بن رہی ہے اگر امپورٹڈ کوئلے پر جائے تو اربوں ڈالر خرچ ہوں گے، منصوبہ پاکستان کی ترقی کا موجب بنے گا اور بن رہاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپنی ذات کو پاکستان کے وسیع تر مفاد پر ایک نہیں ہزار بار بھی قربان کرنا پڑے تو پرواہ نہیں، آئین سب پر مقدم ہے، آئین و قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کوئلے کی بنیاد پر بجلی نہیں بننی چاہیے، وہ ملکی ترقی اور خوش حالی کے دشمن ہیں، ہمیں اس بارے میں کسی الجھن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو شکست ہوگی، کل ہی پاک فوج کے افسران شہید ہوئے ہیں، اگر ہم ان دہشت گردوں کو پناہ دیں اور ڈھال بنائیں تو یہ ناقابل برداشت ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک میں دہشت گردوں کو کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے 4سال سے تھر میں اور ٹرانسمشن لائنز پر رتی برابر کام نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ زراعت ،ٹیکنالوجی اور اکنامک زونز ہیں، اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے، کراچی کماؤ شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔