- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم حکام کوادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچیوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار، ٹیسٹ میں تنزلی

سوریا کمار ٹی20 میں پہلے نمبر پر براجمان، امام الحق کی ایک درجہ ترقی (فوٹو: ٹوئٹر)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ون ڈے میں کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینر ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر امام الحق چوتھی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، رسی وین ڈر ڈوسن 777 پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ ڈی کوک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
اسی طرح ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والی کیوی کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر 883 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے مارکس لبوشین کا پہلا نمبر ہے۔
اس دوران جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔