- انٹر کی داخلہ پالیسی تبدیل، داخلے میرٹ کے بجائے ضلعی بنیادوں پر ہوں گے
- پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
- کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا
- دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ
- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
- ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کو اسپتال پہنچا دیا
- جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل
- پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی
- جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے
- کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت
- واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!
- جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
- ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی
- افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
- صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی
- پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد
- عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنانا چاہیے، سردار تنویرالیاس
- جنگ کا امکان؟ چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے
- خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو اور تصاویر شیئر کرنے والے ملزمان گرفتار
رمضان بچت ایکسپو میں 30 سے 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ

فوٹو : فیس بُک
کراچی: کراچی ایکسپو سینٹر میں رمضان بچت ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے 8 تا 10 رمضان ہونے والی اس نمائش میں صارفین 30 سے 50 فیصد رعایت پر خریداری کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بدر ایکسپو سلوشنز کے تحت رمضان کے مہینے میں کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی بچت ایکسپو 2023 کے بارے میں گورنر ہاؤس میں سیشن رکھا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش کے سلسلے میں منعقدہ سیشن میں مہنگائی کی وجہ سے عام طبقہ بالخصوص لوئر اور مڈل کلاس گھرانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے نمائش کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
اس سیشن میں حکومتی شخصیات، کاروباری شخصیات ، ایف ایم سی جیز کے نمائندوں اور ملک بھر کی معروف برانڈز سمیت میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس سیشن کا مقصد بچت ایکسپو کے اغراض و مقاصد اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ برانڈز کو اس اہم ایونٹ میں شرکت کی ترغیب دینا تھا۔ بچت ایکسپو میں صارفین 30 سے 50 فیصد کم نرخ پر خریداری کرسکیں گے۔
بچت ایکسپو 2023 کراچی ایکسپو سینٹر میں 8 سے 10 رمضان المبارک (31 مارچ 2023 سے 2 اپریل 2023) منعقد ہوگی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ اس ایونٹ میں رعایتی قیمت پر اشیاء و خدمات کی وسیع رینج فروخت کے لیے پیش کی جائیگی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام برانڈز پر زور دیا کہ ایک اچھے مقصد کے لیے ہونے والی اس نمائش میں بھرپور شرکت کریں تاکہ کمیونٹی کی مدد کے کاموں میں برانڈز اور کمپنیاں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
یاد رہے کہ بچت ایکسپو کا انعقاد بدر ایکسپو سلوشنز کے تحت گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور کے ایم سی سمیت جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔