- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والا نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
- کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 6 ڈاکو زخمی
- کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیق
- بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ترجیح ہے، فواد حسن فواد
کراچی، شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد، پولیس (فوٹو: فائل)
کراچی: پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کورنگی کازوے پر کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جنید آحمد شیخ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے بوٹ بیسن، ڈیفنس، اختر کالونی، محمود آباد، نرسری، شاہراہِ فیصل، گلشن اقبال، جمشید کواٹرودیگرعلاقوں میں بینکوں کے باہر کیش لوٹنے کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا،
گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی مظفر بینکوں کے اندرجاکر نقدی لیکر نکلنے والے لوگوں کی نشاندہی بینکوں کے باہر اپنے دیگر ساتھیوں کو کرتا تھا جو کہ مزکورہ شخص کو مناسب جگہ پر لوٹتے تھے۔
چاروں ملزمان قبل ازیں تھانہ جات ایس آئی یو، عزیز بھٹی،گلشن اقبال، سعید آباد، ڈفینس، جمشید کواٹر اوربوٹ بیسن کے 4 ڈکیتی، 3 پولیس مقابلہ، 2 اقدام قتل، 2چوری، اسلحہ، 3 منشیات سمیت 21 مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پران کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت ایس آئی یو میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں، ملزمان کے نام فرحان خان ولد غلام محی الدین،محمد ناصر ولد عبدالعزیز خان،علی شان ولد محمد رفیق اورمحمد مختیار ولد محمد خان ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔