- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
پارلیمنٹ مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دے، وزیر داخلہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مسلح جتھوں اوردہشتگردوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام اختیارات دے۔
رانا ثناءاللہ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کو تین نکات پر رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت سیاسی ، انتظامی اور عدالتی بحران پیدا کیا گیا ہے، دوسرا الیکشن پر اور تیسرا معاشی صورتحال پر رہنمائی کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسلح جتھے لیکر اسلام آباد پر چڑھائی کی ، زمان پارک میں فائرنگ کی گئی، غلیلوں کا استعمال کیا گیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،مگر پولیس کی جانب سے ایک سنگل فائر نہیں کیا گیا۔
انہوں نے زور دیا کہ مسلح جتھوں اوردہشتگردوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام اختیارات دیے جائیں، گزشتہ گیارہ ماہ میں سیاسی اور انتظامی بحران پیدا کیا گیا اور افرا تفری پھیلائی گئی، یہ ایک فتنہ ہے اس کا ادارک نہ کیا تو ملک کو نقصان پہنچائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔