بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری، رنویر سنگھ کا پہلا نمبر

ویب ڈیسک  بدھ 22 مارچ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی۔

سلیبریٹی برانڈ ویلویشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار ساؤتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی دو شوبز شخصیات الو ارجن اور رشمیکا مندنا بھی ٹاپ 25 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

رنویر سنگھ

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ 181.7 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ مہنگی سیلیبرٹی بن گئے ہیں۔

ویرات کوہلی

ویرات کوہلی 176.9 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اکشے کمار

مایہ ناز اداکار اکشے کمار 153.6 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور انکی برانڈ ویلیو 102.9 ملین بتائی گئی ہے۔

دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون 82.9 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔

ایم ایس دھونی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی 80.3 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن 79 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر

مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر 73.6 ملیمن ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔

ہریتک روشن

ہریتک روشن 71.6 ملین ڈالر کیساتھ ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی رینکنگ بھی اوپر گئی ہے اور وہ 55.7 ملین ڈالر کیساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں۔

الو ارجن

تامل فلموں کے اداکار الو ارجن نے مہنگی ترین سلیبرٹیز کی لسٹ میں جگہ بنالی اور وہ 31.4 ملین دالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ 20 ویں نمبر پر آئے ہیں۔

رشمیکا مندانا

تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں اور وہ 25.3 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ پچیسویں نبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔