رانی مکرجی کی فلم نے ’’ پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک  بدھ 22 مارچ 2023
فوٹو؛ فائل

فوٹو؛ فائل

 ممبئی:  رانی مکرجی کی فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے ’’  پٹھان ‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ کا چہار سو چرچا ہے۔ اس فلم سے کنگ خان  نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ہندی فلمی سلطنت کا بادشاہ ان کے سوا کوئی اور نہیں۔ دنیا بھر میں ان کے پرستار موجود ہیں تاہم ناروے میں رہنے والے ہندی فلموں کے شائقین شاہ رخ خان سے زیادہ بولی وڈ  کی ’رانی ‘ رانی مکرجی کے دیوانے نکلے۔

اس  کا ثبوت ماضی کی مقبول ترین ہیروئن کی حالیہ فلم’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘  کی ناروے کے باکس آفس پر کارکردگی سے ملتا  ہے۔

رانی مکرجی  کی فلم نے ناروے میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کے ایک ہفتے کے دوران آمدنی کے معاملے میں کنگ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ اور ’’ رئیس‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’’ مسز چیٹرجی ورسز ناروے‘‘ نے صرف تین دن میں آٹھ لاکھ کرون  کما کر نارویجن باکس آفس پر کسی بھی ہندی فلم کی سب سے زیادہ آمدن کا ریکارڈ قائم کردیا۔

یوں رانی مکرجی  نے بولی وڈ کنگ کو ناروے کے  باکس آفس پر پچھاڑ دیا۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔