آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعرات 23 مارچ 2023
اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی: آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا، اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں شرح سود 2فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس نے 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا مگر پاکستان نے ایک ہی مرتبہ اضافے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں تین فیصد اضافہ، 20 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی

اب اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا، جس میں قرض پروگرام بحال کرنے کیلیے شرح سود 2فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

واضح رہے عالمی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔