بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مارچ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: بھکر کے نواحی علاقہ میبل شریف میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق محلے دار عرفان عرف شانا ورغلا کر بچی کو اپنے مکان میں لے گیا اور کئی گھنٹے محبوس رکھا۔ والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کلورکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔