- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر مباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
- امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ
- ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی
- کراچی، سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کوسوتیلے باپ نے قتل کیا
- صدر و وزیراعظم کا یوم تکبیرپرقوم کو خراج تحسین و مبارکباد
- جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
- امریکی شخص فلائٹ کے لیے ، سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ جا پہنچا
آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید

(فوٹو فائل)
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات ہوں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔ آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنےدیتی ہےیاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔
الیکشن کمیشن کےفیصلےنےآئینی بحران پیداکردیاہےآئین واضح ہے90دن کےاندرالیکشن ہونگےسپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کوچلنےدیتی ہےیاان پرآرٹیکل6لگاتی ہےچیف جسٹس کہہ چکےہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے۔نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 23, 2023
سابق وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چیف جسٹس کہہ چکےہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔پاکستان میں کٹھ پتلی تماشا لگا ہوا ہے۔ ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔ آئی ایم ایف کی 3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈراما بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے۔ آج چھٹی ہےکل سےسپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہے۔ قوم کوبتایاجائے کہ ملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکی میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔