- بھٹو کے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی میں بھی کوئی نہیں بچا تھا، اسد عمر
- پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسند فوجی عدالت کے حوالے
- صدر مملکت کا تین امپورٹڈ گاڑیوں کی نیلامی پر کسٹم حکام کوادائیگی کا حکم
- جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز کی گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
- ایسا بدترین دور پوری زندگی نہیں دیکھا، فاشسٹ آمریت ہے، پی پی رہنما لطیف کھوسہ
- مودی کی موجودگی میں بھارتی پارلیمنٹ سورہ رحمٰن کی تلاوت سے گونج اُٹھی
- بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ
- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچیوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید

عدالت نے راہل گاندھی کی 30 دن کے لیے ضمانت بھی منظور کرلی
نئی دہلی: بھارت میں ایک عدالت نے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت کی سیشن عدالت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ راہول گاندھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے انہیں ہتک عزت کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ان کی 30 دن کے لیے ضمانت بھی منظور کرلی ہے جس کے نتیجے میں وہ جیل جانے سے بچ گئے ہیں جبکہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرسکتے ہیں۔
راہول گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات میں ریاست کرناٹک میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام چوروں کا surname (خاندانی نام) مودی ہی کیوں ہوتا ہے۔
ان کا اشارہ دراصل کرپشن کیسز میں ملوث ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی اور آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کی طرف تھا۔ اس بیان پر کافی ہنگامہ ہوا اور بی جے پی رکن اسمبلی پورنیش مودی نے راہول پر ہتک عزت کیس درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے پوری مودی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
کانگریس پارٹی نے بیان میں کہا ہے کہ راہول گاندھی اس فیصلے کو چیلنج کریں گے اور کیس جیتیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔