- شہباز شریف قائد ن لیگ کو جارحانہ بیانیے سے روکنے میں ناکام
- لورالائی میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
- راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی
- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والی نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
- شہری پوسٹ آفسز پر نادرا سہولیات سے لاعلم نکلے
آڈیو لیکس؛ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو ہمیں سزا دی جائے، وزیر داخلہ

جو آڈیو لیک ہوئی؛ کیا علی ساہی کا کوئی وجود نہیں؟ ان معاملات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، رانا ثنا
اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ اگر تدبر اور دانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارکی اور افراتفری پھیلےگی، سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کےحوالے سے مختلف آراءہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیار حاصل ہے؛ حکومت اور اداروں کی رہنمائی کرے۔ ہم آئین کےمطابق معاملات آگےبڑھانا چاہتے ہیں۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے شیڈول دیا، ہم نے اس حکم کےتحت انتخابی عمل شروع کیاہے۔ سپریم کورٹ کےحکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جو آڈیو لیک ہوئی؛ کیا علی ساہی کا کوئی وجود نہیں ہے؟ دو بیٹوں کا بھی ذکر ہوا ہے، ان معاملات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو پھر ہمیں سزا دی جائے۔
رانا ثنا نے کہا کہ صوبائی الیکشن کے بعد برسراقتدار حکومت کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہوگی، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نگراں حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت ساری اسمبلیوں کے الیکشن شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لئے بہتر ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔