- نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت
- بابراعظم کے بعد امام الحق کا بھی ٹریفک چالان
- بی جے پی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ مسلم مخالف جرائم پیش آئے، بلومبرگ
- مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد
- الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہونگے، منظوروسان
- نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا
- پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- 2000 سال پرانا بچے کا جوتا بندھے ہوئے فیتوں کے ساتھ دریافت
- پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا
- کرکٹربابراعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ
- شرح مبادلہ کو ایکسچینج کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، یونس ڈھاگا
- طالبان کا داعش کی نگرانی کیلئے امریکی منصوبے کو اپنانے کا فیصلہ
- کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ؛ ’ذاتی دشمنی‘ پر ملزم نے خاتون کو نشانہ بنایا، پولیس
- بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- بھارتی انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے
- اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا
- نیند میں کمی قلبی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- نگراں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم
امریکی ایوان نمائندگان میں یوم پاکستان منانے کی تاریخی قرارداد پیش

یوم پاکستان منانے کی قرارد امریکی کانگریس رکن نے پیش کی؛ فوٹو: فائل
واشنگٹن: پاک-امریکا تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار 23 مارچ 2023 کو ’’یوم پاکستان‘‘ کے طور پر منانے کے حوالے سے اہم قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔
یہ قرارداد کانگریس کے رکن جمال بومن نے پیش کی جس کا مقصد امریکا میں پاکستانی-امریکی کمیونٹی کے کردار کا اعتراف کرنا ہے۔
ایوان نمائندگان میں پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے لیے یہ مناسب اور مطلوب امر ہے کہ وہ ان افراد کو خراج تحسین پیش کرے جو ثقافتی تنوع کو فروغ دیتے ہوئے امریکا میں موجود مختلف کمیونٹیز کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان ایک ایسا بہترین موقع فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے امریکا کے باشندے پاکستانی ورثے کے بارے میں اپنی آگاہی میں اضافہ کر سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں میں اس تاریخی ثقافت کے بارے میں معلومات کو فروغ دے سکتے ہیں۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے قرارداد پیش کرنے پر رکن کانگریس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی بلکہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں بھی مدد ملے گی۔
پاکستانی سفیر نے امریکن پاکستان ایڈووکیسی گروپ کی قیادت بشمول اے پی اے جی کے صدر اور معروف کمیونٹی رہنما علی راشد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تاریخی قرارداد کو متعارف کرانے کے لیے رکن کانگریس کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار نبھایا۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے مزید کہا کہ 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنا اور پاک-امریکی شہریوں کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا امریکا تعلقات کی اہمیت اور ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا مظہر ہے۔
پاکستانی سفیر مسعود خان نے کانگریس رکن بومن سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جنہوں نے سفیر پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا۔
کیپیٹل ہل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن بومن نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے یہ قرارداد پیش کی، بطور امریکی ہمارے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں جو ایک ایسی تباہی سے نمٹ رہے ہیں جو ہم نے تاریخ میں نہیں دیکھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہم اس سانحے سے نکلنے کے لیے ملک کو ضروری وسائل فراہم کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔