- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
- لاہور؛ مغل پورہ سے اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
- تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
پی ٹی آئی کا پنجاب الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے اسد عمر اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پورا ملک چاہتا ہے کہ ای سی پی حکام کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، یہ پہلا موقع ہے جب کسی موجودہ سویلین حکومت نے آئین کو پامال کرنے کا اقدام کیا ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عوام کے لیے آئین کی حفاظت کرنا ضروری ہے، پوری عوام سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے، ’’میں ججوں سے اپیل کرتا ہوں کہ آئین کو بچانا ان کا کام ہے‘‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلےکے خلاف حکومت نے ریویو فائل نہیں کیا تھا، سویلین حکومت میں پہلی مرتبہ ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اور وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکو پتا نہیں حکومت میں آنےکےبعد کیا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات ملتوی کرکے آئین کی خلاف ورزی کی، عمران خان
فواد چوہدرینے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمارے خلاف کل کابینہ کا اعلامیہ آئے گا پھر معلوم ہوا کہ ہم توایجنڈے میں ہی نہیں تھے، ٹارگٹ تو سپریم کورٹ تھی، سپریم کورٹ پرحملہ کرنےکیلیے گزشتہ روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئین توڑنے کے اقدام کےخلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، 96 مرتبہ ایسوسی ایشن نےالیکشن کمیشن کے فیصلےکومسترد کیا، تحریک انصاف ہروکلا تحریک کے پیچھےکھڑی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔