- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
- صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
- جواہرات کے شعبے کو ترقی دیکر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، صدر
- پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت 6ماہ کے لیے برقرار
- اعمال حسنہ رمضان الکریم
- قُرب الہی کا حصول
- رمضان الکریم ماہِ نزول قرآن حکیم
- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
دنیا کی سب سے مہنگی حویلی، قیمت 30 کروڑ ڈالر
لندن: دنیا کی سب سے قیمتی حویلی لندن کے مضافات میں واقع ہے جس کی قیمت 30 کروڑ ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 84 ارب 90 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔
29000 مربع فٹ پر محیط اس کا نام ’دی ہوم‘ ہے جو حقیقت میں 205 سال پرانا ہے اور اسے ’ریجنٹ پارک کا وائٹ ہاؤس‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں 40 بیڈروم، 8 گیراج، ایک ٹینس کورٹ، ایک سونا باتھ، لائبریری اور بہت بڑا ڈائننگ ہال ہے۔
اسے 1818 میں جارجیا کے ایک شخص جیمز برٹن نے تعمیر کیا تھا اور اس کے بعد مالکان تبدیل ہوتے رہے۔
پہلے یہ سعودی شاہی خاندان کی ملکیت تھا جس کے بعد یہ بریڈفورڈ کے مشہور برٹن خاندان کی ملکیت میں چلا گیا اور بریڈ فورڈ کالج کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد 1980 تک دی ہوم کے مالکان بدلتے رہے۔ اس دوران اس تاریخی حویلی (مینشن) کی قیمت بڑھتی رہی جو اب 85 ارب تک جا پہنچی ہے۔
قیمتی جائیداد پر شائع ہونے والے ایک جریدے روب کے مطابق یہ دنیا بھر میں سب سے مہنگا مینشن ہے۔ اگرچہ اٹلی میں روم ویلا اس سے بھی مہنگا ہے جس کی قیمت 54 کروڑ ڈالر ہے لیکن وہاں لگی تاریخی پینٹنگ کی وجہ سے اس کی زائد قیمت ہے۔ اگر محض عمارت کا ذکر کیا جائے تو دی ہوم سب سے آگے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔