لائسنس تنازعہ پر اسپاٹیفائی نے متعدد انڈین گانے ہٹادیئے

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مارچ 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: اسپاٹیفائی نے زی میوزک کمپنی کے بالی وڈ گانوں کی ایک پوری لسٹ ہٹا دی ہے کیونکہ ان کے لائسنسنگ معاہدے کی تجدید کے لئے بات چیت گزشتہ ہفتے ناکام ہوگئی تھی۔

بالی ووڈ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کچھ نے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سبسکرپشن منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی۔

معروف میوزک سروس نے ایک بیان میں کہا  کہ اسپاٹیفائی اور زی میوزک لائسنسنگ معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں، ہم جلد ہی باہمی رضامندی سے حل تلاش کرنے کی امید میں نیک نیتی سے مذاکرات جاری رکھیں گے۔

اسپاٹیفائی سے جرسی کے مایا مینو (2022)، ڈرائیو (2019) کے مکھنا اور رئیس (2017) کے ظالما جیسے گانوں کو ہٹا دیا گیا ہے جب کہ روم کام  کے ویرے دی ویڈنگ (2018)، ایوارڈ یافتہ گلی بوائے (2019) اور پیریڈ ڈراما کلنک (2019) کے ساؤنڈ ٹریک کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔