کراچی؛ ڈکیتی میں مزاحمت پر میاں بیوی فائرنگ سے زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 24 مارچ 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

  کراچی: ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر قبرستان کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردت کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے میاں بیوی کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے ۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے میاں بیوی کی شناخت 39 سالہ دانش حیات ولد سکندر حیات اور 30 سالہ عروج زوجہ دانش کے نام سے کی گئی ۔

زخمی میاں بیوی نارتھ ناظم آباد بلاک E  اشرف کمپاؤنڈ کے رہائشی ہیں ۔جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔