- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک بار پھر دی ہینڈریڈ ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا البتہ فاسٹ بولر حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو ویلش فائر نے اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔
دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں شاہین آفریدی ایک لاکھ یورو یعنی (2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹ میں داخلہ لیا تھا جبکہ حارث رؤف 60،000 پاؤنڈ یعنی (22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل تھے۔
ہنڈریڈ آرگنائزنگ کمیٹی نے گزشتہ روز مداحوں کی رائے شماری کی تھی تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ رواں سال کے ڈرافٹ کیلئے شائقین کے وسیع پول میں کون سا کرکٹر مقبول ہے۔ بابراعظم کو مداحواں کے 25 فیصد ووٹ حاصل کرکے سرفہرست رہے تاہم فرنچائزز کی رائے بالکل برعکس نکلی اور بابراعظم کو اس سال بھی کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
گزشتہ برس ڈرافٹ میں کپتان بابراعظم کی بولی نہیں لگائی گئی تھی کیونکہ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی میچز کھیلنا تھے۔ انکی رواں سال بھی ایک لاکھ یورو ریزرو بولی لگائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: بابر، رضوان اور شاہین ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کا حصہ ہوں گے
اوول انوینسیبلز نے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40,000 پاؤنڈ میں منتخب کیا ہے جبکہ برمنگھم فینکس نے افغانستان کے خلاف کپتانی فرائض سرانجام دینے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو برقرار رکھا ہے۔
https://twitter.com/thehundred/status/1638973163550945280?s=20
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔